مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے وزیرخارجہ بدر بن حمد البوسعیدی آج منگل کا تہران کا دورہ کریں گے جہاں ایرانی وزارت خارجہ کے سربراہ علی باقری اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ ملاقات ہوگی۔
اس سے پہلے عمان کے سلطان ہیثم بن طارق نے صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی حادثے میں شہادت پر رہبر معظم اور ایرانی حکومت سمیت عوام کو تعزیت پیش کی تھی۔
یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کے آخری مراسم میں عمان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین نے شرکت کی تھی۔
آپ کا تبصرہ